دفاع کونسل کا ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

ایکسپریس رپورٹ  جمعرات 23 اگست 2012
 اگرحکمران نیٹوسپلائی غیرمشروط بحال نہ کرتے توآج امریکا عیدپردرجنوں لاشوں کا تحفہ نہ دیتا، گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی

اگرحکمران نیٹوسپلائی غیرمشروط بحال نہ کرتے توآج امریکا عیدپردرجنوں لاشوں کا تحفہ نہ دیتا، گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی

اکوڑہ خٹک: دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ عید کے دنوں میںشمالی وزیرستان میںمسلسل ڈرون حملے حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہیں اگرحکمران نیٹوسپلائی غیرمشروط بحال نہ کرتے توآج امریکا عیدکے دنوںمیںدرجنوں لاشوںکاتحفہ نہ دیتا۔

مدینہ منورہ سے مرکزی ترجمان مولاناسید یوسف شاہ سے فون پرسمیع الحق نے کہاکہ امریکی تسلط مسلسل ڈرون حملوں اور حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسی کے خلاف عنقریب دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس بلایاجائے گاجس میںاس تمام صورتحال کاجائزہ لیاجائے گااورآئندہ کی احتجاجی تاریخ کے لیے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

انھوں نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل ایک وقتی اتحادنہیں ہے بلکہ امریکی تسلط اورجارحیت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گا،سمیع الحق نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ وہ لایعنی اوربے مقصدمسائل کے بجائے قومی خودمختاری،ملکی آزادی، سلامتی اوراستحکام کے بارے میںٹھوس قدم اٹھائیں اور قوم کواس عذاب سے نکال دلائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔