بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کردی ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائی 2013
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان  کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، برطانوی وزیر خارجہ. فوٹو آن لائن

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، برطانوی وزیر خارجہ. فوٹو آن لائن

اسلام آ باد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کوششوں کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے اس سلسلے میں بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے لئے بیک چینل پالیسی شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ امور ،خطے کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کوششوں کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بھی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور تعاون جاری رکھے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔