ایئرانڈیا کے 2 پائلٹس اداکارہ کو کاک پٹ میں بٹھانے پر نوکری سے برطرف

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جولائ 2013
طیارہ بنگلور سے حیدرآباد جا رہا تھا کہ دوران سفر دونوں پائلٹس نے اداکارہ کو کاک پٹ میں آبزرور کی سیٹ پر بٹھا لیا۔

طیارہ بنگلور سے حیدرآباد جا رہا تھا کہ دوران سفر دونوں پائلٹس نے اداکارہ کو کاک پٹ میں آبزرور کی سیٹ پر بٹھا لیا۔

بنگلور: بھارت میں ایئرانڈیا کے 2 پائلٹس کو اداکارہ کو کاک پٹ میں بٹھانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

طیارہ بنگلور سے حیدرآباد جا رہا تھا کہ دوران سفر دونوں پائلٹس نے ساؤتھ فلموں سے تعلق رکھنے  اداکارہ کو کاک پٹ میں آبزرور کی سیٹ پر بٹھا لیا جہاں دوران پرواز آپریشنز کا مشاہدہ کرنے کے لئے آبزرورز کو بٹھایا جاتا ہے، ایئر انڈیا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک مسافر نے آگاہ کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے دونوں پائلٹس کو برطرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ہی  بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز دونوں پائلٹس 45 منٹس تک آرام کرتے رہے اوراس دوران جہاز کا دیگرعملہ پرواز کو کنٹرول کرتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔