- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
آسٹریلین اوپن ؛سرینا نے راستے کی ایک اور بڑی دیوار گرادی
میلبورن: آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز نے اپنے راستے کی ایک اور بڑی دیوار گرادی۔
ورلڈ نمبر سیموناہالیپ کا سفر چوتھے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا، کیرولینا پلسکووا نے گاربین مگروزا کو زیر کر لیا، ادھر مینز ایونٹ میں میلوس راؤنک کے ہاتھوں الیگزینڈر زویریف کا بھی بوریا بستر گول ہوگیا، فرانس کے لوکاس پاؤلی کا افسانوی سفر جاری ہے،نووک جوکووک سخت مقابلے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپر اسٹار ٹینس پلیئرسرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیموناہالیپ کو دلچسپ مقابلے میں زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اس طرح انھوں نے کیریئر کے ریکارڈ 24 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل سے فاصلہ مزید کم کرلیا۔
اب ان کا مقابلہ 7 سیڈ چیک پلیئر کیرولینا پلسکووا سے ہوگا، جنھوں نے ایک اور نامورکھلاڑی گاربین مگروزا کو شکست دی جو ماضی میں 2 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ ویمنز 4 سیڈ ناؤمی اوساکا نے لٹوین حریف اناستاسیجا کو مات دے کر فائنل 8 میں یوکرین کی الینا سویٹولینا سے مقابلے کا اہتمام کر لیا۔
جنھوں نے امریکا کی میڈیسن کیز کو زیر کیا۔ کینیڈا کے میلوس راؤنک نے جرمن 4 سیڈ الیگزینڈر زویریف کو شکست دے دی، اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں فرانس کے لوکاس پاؤلی سے ہوگا، جنھوں نے ماضی میں کبھی آسٹریلین اوپن میں ایک میچ تک نہیں جیتا تھا مگر اس بار فائنل 8 میں پہنچنے میں کامیاب رہے، انھوں نے چوتھے راؤنڈ میں بورنا کورک کو زیر کیا۔نووک جوکووک نے سخت مقابلے میں ڈینیل میڈویڈو کو شکست دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔