آسٹریلین اوپن ؛سرینا نے راستے کی ایک اور بڑی دیوار گرادی

اے ایف پی  منگل 22 جنوری 2019
سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیموناہالیپ کو دلچسپ مقابلے میں زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،فوٹوفائل

سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیموناہالیپ کو دلچسپ مقابلے میں زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،فوٹوفائل

 میلبورن: آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز نے اپنے راستے کی ایک اور بڑی دیوار گرادی۔

ورلڈ نمبر سیموناہالیپ کا سفر چوتھے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا، کیرولینا پلسکووا نے گاربین مگروزا کو زیر کر لیا، ادھر مینز ایونٹ میں  میلوس راؤنک کے ہاتھوں الیگزینڈر زویریف کا بھی بوریا بستر گول ہوگیا، فرانس کے لوکاس پاؤلی کا افسانوی سفر جاری ہے،نووک جوکووک سخت مقابلے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپر اسٹار ٹینس پلیئرسرینا ولیمز نے رومانیہ کی سیموناہالیپ کو دلچسپ مقابلے میں زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اس طرح انھوں نے کیریئر کے ریکارڈ 24 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل سے فاصلہ مزید کم کرلیا۔

اب ان کا مقابلہ 7 سیڈ چیک پلیئر کیرولینا پلسکووا سے ہوگا، جنھوں نے ایک اور نامورکھلاڑی گاربین مگروزا کو شکست دی  جو ماضی میں 2 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ ویمنز 4 سیڈ ناؤمی اوساکا نے لٹوین حریف اناستاسیجا کو مات دے کر فائنل 8 میں یوکرین کی الینا سویٹولینا سے مقابلے کا اہتمام کر لیا۔

جنھوں نے امریکا کی میڈیسن کیز کو زیر کیا۔  کینیڈا کے میلوس راؤنک نے جرمن 4 سیڈ الیگزینڈر زویریف کو شکست دے دی، اب ان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں فرانس کے لوکاس پاؤلی سے ہوگا، جنھوں نے ماضی میں کبھی آسٹریلین اوپن میں ایک میچ تک نہیں جیتا تھا مگر اس بار فائنل 8 میں پہنچنے میں کامیاب رہے، انھوں نے چوتھے راؤنڈ میں بورنا کورک کو زیر کیا۔نووک جوکووک نے سخت مقابلے میں ڈینیل میڈویڈو کو شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔