منی بجٹ کا مقصد حکومت کی آمدنی بڑھانا ہوگا، رپورٹ

احتشام مفتی  منگل 22 جنوری 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی:  مالی سال 2019 کے ساتویں مہینے میں حکومت کی جانب سے تیسری مرتبہ منی بجٹ 23 جنوری پیش کیا جائے گا۔

بجٹ پیش کرنے کا مقصد آمدنی کا خسارہ کم کرنے کے ساتھ ملک میں کاروبار کرنے کا طریقہ کار آسان بنانا ہے، ایک نجی ادارے کی جانب سے بجٹ اقدامات اور ان اقدامات کے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات پر مبنی ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنے کا مقصد پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ سے حکومت کی آمدنی میں کمی کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی آمدنی 170 ارب روپے سے کم تھی، بجٹ اقدامات کے ذریعے حکومت 150ارب روپے کی کمی دور کرسکے گی، حکومت کا عزم اور توجہ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو بحال کرنے پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔