پراکٹر اینڈ گیمبل کی پاکستان میں 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

بزنس رپورٹر  منگل 22 جنوری 2019
پورٹ قاسم میں بالوں کی حفاظت کیلیے انتہائی جدید پلانٹ قائم، معروف شیمپوز تیار کیے جا رہے ہیں
 فوٹو: فائل

پورٹ قاسم میں بالوں کی حفاظت کیلیے انتہائی جدید پلانٹ قائم، معروف شیمپوز تیار کیے جا رہے ہیں فوٹو: فائل

 کراچی:  کنزیومر مصنوعات بنانے والی کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل نے کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں بالوں کی حفاظت کا انتہائی جدید ترین پلانٹ قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے جہاں معروف عالمی برانڈز پینٹین اور ہیڈ اینڈ شولڈرز تیار کیے جارہے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کو ترجیح دی ہے جس میں فارن ڈائرکٹ انویسٹمنٹ (FDI) میں اضافہ شامل ہے۔ پی اینڈ جی نے بالوں کی دیکھ بھال کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں 50 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جوملک کے مستقبل پر اعتماد کا مظہر ہے۔پی اینڈ جی نے ملک میںاپنی پیداوار کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ سنگ میل سرمایہ کاری پورٹ قاسم اور حب میں مینو فیکچرنگ کے موجودہ پلانٹس کی کامیابی سے پیروی کرتی ہے جن میں بالترتیب ایریل اور سیف گارڈ بنائے جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے پاکستان میں 60 فیصد سے زائد کاروبار کو مقامی طور پر پیدا کرنے اور کمپنی کو اپنے صارفین کی بہتر خدمات کی اجازت دیتا ہے۔ پورٹ قاسم میں کمپنی کی 58 ایکڑ زمین پی اینڈ جی کی میگا مینوفیکچرر سائٹ ہے جہاں مستقبل میں سرمایہ کاری اور توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے۔نائب صدر پی اینڈ جی پاکستان، سمیع احمد کے مطابق ملک کے معاشی ترقی میں حصہ لینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 25 سال کے زائد عرصے سے ہم صارفین کو اعلی معیار کی مصنوعات کے ساتھ بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔