کے ڈی اے؛ ڈائریکٹر لینڈ نے اراضی کے کاموں پر پابندی لگا دی

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 جنوری 2019
آصف میمن نے کے ڈی اے سے فائلوں کی فارووڈنگ روک دی،دفتری امور میں رخنہ ڈالناشروع کردیا
 فوٹو: فائل

آصف میمن نے کے ڈی اے سے فائلوں کی فارووڈنگ روک دی،دفتری امور میں رخنہ ڈالناشروع کردیا فوٹو: فائل

 کراچی:  ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر لینڈ آصف میمن نے محکمہ کی تمام اراضی کے کاموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائدکردی ہے جس سے کے ڈی اے کا ریونیو انتہا ئی کم ہوگیا ہے آصف میمن نے کے ڈی اے میں نیا گر وپ تشکیل دے کر ڈی جی کے ڈی اے بننے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے گئے ڈائریکٹر لینڈ آصف میمن نے کے ڈی اے کی اراضی کے تمام امور بند کردیے ہیں جس سے لینڈ کا ریونیو نہ ہو نے کے برابر رہ گیا ہے، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آصف میمن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے احکاما ت کے بجائے سیکریٹری بلدیات سے احکامات وصول کرتے ہیں، آصف میمن نے لینڈ میں خریدوفروخت سمیت تمام امور میں رخنہ ڈالنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، آصف میمن نے کے ڈی اے میں ایک گر وپ تشکیل دے دیا ہے جو ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کو ناکام بناکر آصف میمن کو ڈی جی کے ڈے اے بنانے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات کی آصف میمن کو مکمل حمایت حاصل ہے۔

آصف میمن کو سند ھ حکومت کی جانب سے ڈی ایل ایم تعینات کیا گیا تھا لیکن ان کی تعینا تی کے بعد ان کے دفتر میں فا ئلو ں کے ڈھیر لگ گئے کسی بھی اراضی کی فا ئل کی فارووڈنگ انتہا ئی دشوار ہو گیا شہر یو ں کو بلڈنگ پلان کی منظوری سے قبل کے ڈی اے سے فارووڈنگ کرانا ضروری ہوتا ہے لیکن آصف میمن نے فارووڈنگ بند کردی جس سے شہری کام رکنے پر پریشان ہیں آصف میمن دفتر ی امور سرانجام دینے کے بجائے گروپنگ میں مصروف ہیں کون سی کے ڈی اے کی زمین کس کے پاس ہے کس افسر کے پاس کون سا گھر ہے اس قسم کی معلومات رکھنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔