شہرقائد میں 2 روزکی بارش کے بعد مطلع صاف

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2019

آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں آج 2 روزکی بارش کے بعد مطلع صاف ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مطلع صاف رہے، دن بھر 5 سے 15 ناٹیکل میل کی رفتارسے شمال مغربی اور مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔