- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
قوم نے عید سلامتی سے منائی یہی فوج کا انعام ہے، آرمی چیف
نظم وضبط،احساس فرض اورقربانی پاک فوج کاطرہ امتیاز ہے،جنوبی وزیرستان میںگفتگو،فوجیوںکے حوصلے اوربہادری کوسراہا۔ فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد / اسکردو / وانا: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو گلگت بلتستان میں اگلی چوکیوں اورگیاری سیکٹرکا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید ملے جبکہ امدادی کارروائی کامعائنہ کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے مشکل حالات میں ساڑھے چارماہ سے امدادی کاموں میں مصروف جوانوںکی ثابت قدمی اورعزم کوسراہا۔
بعدازاںآرمی چیف ہمیز گنڈگئے اورلائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں سے ملے،انھوںنے جوانوں کے عزم اورحوصلے کوسراہا ، اس موقع پرکورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالد نوازخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گیاری سیکٹر کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف کاکہنا تھاکہ سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی محنت کی وجہ سے شہداکی لاشیں مل رہی ہیں،آخری جوان کی لاش ملنے تک یہ سرچ آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر اسکردومیںسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو عیدکے دوسرے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کادورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، انھوں نے جوانوں کے ساتھ ملاقات میں ان کے حوصلے اور شجاعت کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم نے عید سلامتی سے منائی یہی فوجی جوانوں کا انعام ہے۔
انھوں نے کہا کہ نظم و ضبط ،احساس فرض اورقربانی فوجی جوانوںکا طرہ امتیاز ہے، فوجی جوانوںکا انعام قوم کیلیے عیدالفطر کومحفوظ اور سلامتی سے منانے کویقینی بنانے میں ہے، اس سے قبل جنوبی وزیرستان پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا۔اے پی پی کے مطابق عید کے روزچیف آف آرمی اسٹاف نے وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے ملاقات کے بعد واپسی پر وزیراعظم ہائوس کے داخلی دروازے پرڈیوٹی پر مامورفوجی جوانوں سے بھی معانقہ کیا اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔