کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2019
نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں درخواست گزار چاہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے،عدالت۔ فوٹو:فائل

نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں درخواست گزار چاہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے،عدالت۔ فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی نئی حلقہ بندی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کراچی کی حلقہ بندی میں آبادی کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، کوئی حلقہ دو لاکھ اور کوئی حلقہ ڈھائی لاکھ آبادی پر بنایا گیا جب کہ غیرمنصفانہ تقسیم سے ووٹرز کا حق متاثر ہوا۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی، عدالت نے کہا کہ نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں آپ چاہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔