- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان
لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان برقرار ہے تاہم ایک دو روز میں حتمی شیڈول کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے ویمن ٹیموں کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلنے کا پروگرام بھجوا رکھا ہے، جس کے تحت مہمان ٹیم نے 26 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے لیکن ابھی تک ویسٹ انڈین بورڈ نے کراچی میں کھیلنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، پی سی بی حکام بھی اس حوالےسے فیصلے کے منتظر ہیں۔
ویسٹ انڈین بورڈ حکام اور ویمن کرکٹرز کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے درمیان اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں، زیادہ تر کرکٹرز کراچی میں کھیلنے پرراضی ہیں، دوسرے کرکٹرز کو بھی منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفی ٹیلر پہلے ہی اپنی مصروفیات کو جواز بناکر اپنی عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کرچکی ہیں، جس کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئی کپتان کا انتخاب بھی نہیں کیا جاسکا۔
کراچی میں 31 جنوری، 1 اور 3 فروری کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیموں نے ون ڈے سیریز یواے ای میں کھیلنا ہے۔ پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ 2 ون ڈے میچز بھی پاکستان میں کرانے کی پلاننگ کرا رکھی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کینیگروز ٹیم نے پاکستان جاکر کھیلنے سے معذرت کی ہے، اور اب پانچ ون ڈے میچز یواے ای میں ہی ہوں گے۔
دوسری طرف ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم اور آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ دو ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنے پر بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔