مزے دارچکن بریانی

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2019
گرما گرم مزے داربریانی رائتے کے ساتھ دسترخوان کی زینت بنائیں : فوٹو: فائل

گرما گرم مزے داربریانی رائتے کے ساتھ دسترخوان کی زینت بنائیں : فوٹو: فائل

اجزا: 

چاول: آدھا کلو

چکن : آدھا کلو

کُٹی ہوئی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

ادرک لہسن کا پیسٹ : 3 کھانے کے چمچے

ثابت گرم مصالحہ: 2 دارچینی کے ٹکڑے، 10 عدد کالی مرچ، 10 لونگیں، ثابت الائچی 4 عدد، 3 بادیان پھول

پیاز: ایک بڑی (فرائی کے لیے کاٹ لیجیئے)

لیموں: ایک عدد (باریک کٹا ہوا)

ٹماٹر: 3 عدد

پودینہ : ایک پیالی

زیرہ: ایک کھانے کا چمچہ

ہری مرچ: 12 عدد

آلو بخارے: 4 عدد

زردے کا رنگ: 2 چائے کے چمچے

دہی : ایک پاؤ

گھی : ایک بڑا کپ

ترکیب:   

اب ایک بھگونے میں سب سے پہلے گھی لیجیئے اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیجیئے، پیازجب ہلکی لائٹ گولڈن براؤن ہوجائے تو اس میں زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ اب لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور ایک منٹ تک اچھی طرح بھونیں، پھر چکن ڈال دیں اور رنگ تبدیل ہونے پرکُٹی ہوئی مرچ، دہی، ٹماٹر، نمک ، آلو بخارے، لیموں، اورپودینہ ڈال کر اچھی چرح بھونیں کہ گھی الگ ہوجائے۔

اب دوسری طرف چاول 2 کنی ابال لیجیئے اورتیارکردہ مصالحے میں تہہ لگانا شروع کیجیئے، سب سے پہلے بھگونے میں تیار کردہ مصالحے کا تھوڑا سا مصالحہ تہہ میں ڈالیئے، پھر چاول کی تہہ اورپھر سارا مصالحہ ڈال دیجیئے اور سب سے آخر میں زردے کا رنگ اور2 چمچے گھی اوپرسے ڈالیئے اور کم از کم 15 منٹ پر بالکل ہلے چولہے پر دم پر رکھیئے۔ گرما گرم مزے دار بریانی دسترخوان کی زینت بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔