خیبرپختونخوا میں خواتین میں ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھانے کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

احتشام بشیر  منگل 22 جنوری 2019
اجلاس کی صدارت الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد کریں گے فوٹو: فائل

اجلاس کی صدارت الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد کریں گے فوٹو: فائل

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی خواتین میں ووٹ ڈالنے کے رجحان کو بڑھانے کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جینڈر اینڈ ڈس ایبیلیٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ اور یو این ڈی پی کے تعاون سے 24 جنوری کو پشاور میں اہم اجلاس بلایا جارہا ہے جس کی صدارت الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمد کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر افیئرز اسلام آباد نگہت صدیق، ڈائریکٹر جینڈرافیئر خیبرپختونخوا ہارون شنواری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے اجلاس میں پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، کالجز اور سکولز کی خواتین اساتذہ کو بھی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں خواتین کے ٹرن آؤٹ بڑھانے کے سلسلے میں آگاہی مہم شروع کا جائزہ لیا جائے گا اور مجوزہ پلان کو زیر بحث لایا جائے گا، آگاہی مہم صوبے کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی زیر نگرانی شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔