شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

ویب ڈیسک  منگل 22 جنوری 2019
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر31 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا فوٹو: فائل

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر31 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ریاض حنیف ایڈووکیٹ نامی وکیل نے شہبازشریف کی بطورچیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزارنے نیب کی جانب سے مختلف معاملات کی تفتیش کے باعث شہباز شریف کو بطورچیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کام سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے کی تھی، دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر31 دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سنادیا ہے جس میں درخواست کو ناقابل سماعت قراردے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔