ڈیپلو کے گاؤں سے 16 سالہ لڑکی اغوا، مزاحمت پر 3 خواتین زخمی

نامہ نگار  جمعـء 19 جولائی 2013
زخمی خواتین کو تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا ہے۔

زخمی خواتین کو تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا ہے۔

مٹھی:  ڈیپلو کے گاؤں سے مسلح افراد نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا ، مزاحمت پر 3 خواتین زخمی، ڈیپلو اسپتال داخل۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹریکو پرمسلح افراد نے حملہ کر کے 16 سالہ رضیہ بنت محمد عمر راہموں کو اغوا کر لیا جبکہ مزاحمت پر 3 خواتین کو بھی زخمی کر دیا۔ زخمی خواتین کو تعلقہ اسپتال ڈیپلو میں داخل کرایا گیا ہے۔ لڑکی کے والد محمد عمر کی فریاد پر راہموں برادری کے 6 افراد جعفر، مبین، گلن، حاجن، منور، رحیم پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔