سلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو ڈیوڈ وارنر کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
پلے آف میں جگہ بنانے کیلیے درکار فتوحات حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، سہیل تنویر۔ فوٹو : فائل

پلے آف میں جگہ بنانے کیلیے درکار فتوحات حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، سہیل تنویر۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز سلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو ڈیوڈ وارنر کی جگہ اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے رواں ایونٹ میں ابتدائی 7 میچز کے دوران ٹیم کی قیادت کا اعزاز پایا تاہم کہنی میں تکلیف کے باعث وطن واپس لوٹ گئے جہاں پر ان کا آپریشن ہوگا، اب باقی سیزن میں سہیل تنویر ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انھیں اس طرز کے 304 میچز کا تجربہ ہے، انھوں نے ذمہ داری دینے پر مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ٹیم کو پلے آف میں جگہ دلانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

سہیل تنویر نے کہاکہ میں نے کئی مرتبہ کپتانی کا فریضہ انجام دیا، پاکستان میں بھی اپنی مقامی ٹیم کی قیادت کی، بی پی ایل میں اس وقت ہماری ٹیم کی پوزیشن زیادہ بہتر نہیں مگر پلے آف میں جگہ بنانے کیلیے درکار فتوحات حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔