جائیداد کی خاطر بیٹے نے بیوی سے مل کر والد کے ٹکڑے کر دیئے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 جنوری 2019
پولیس نے شبے پرحراست میں لے کر تفتیش کی تو اعتراف جرم کر لیا، ملزمہ فرار، لاش کی تلاش جاری۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شبے پرحراست میں لے کر تفتیش کی تو اعتراف جرم کر لیا، ملزمہ فرار، لاش کی تلاش جاری۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ڈھوک راجگان میں سنگدل بیٹے نے بیوی سے مل کر بزرگ والد کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی۔ 

تھانہ صدر بیرونی علاقے ڈھوک راجگان میں سنگدل بیٹے نے بیوی سے مل کر بزرگ والد کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی۔ بیٹا باپ کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش نکالنے کے لیے نالے میں سرچ آپریشن بھی کیا لیکن پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے پر آپریشن آج تک کے لیے ملتوی کردیا۔

ڈی ایس پی صدر بیرونی فرحان اسلم نے بتایا کہ ڈھوک راجگان کے ناصر نے بتایا تھا کہ اس کے باپ کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی ہے، پولیس کو شک ہوا کہ شکایت کرنے والا بیٹا ہی قتل میں ملوث ہے جس سے تفتیش کی گی تو اس نے اعتراف جرم  کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔