- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں، رفیق رجوانہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے پاس بلدیاتی انتخابات کا مسودہ تیار ہے جو چند روز تک پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیاجائیگا ۔
لیکن عملی طورپر اس پر پیش رفت کے لئے کچھ وقت درکار ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے کچھ وقت مانگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان اسد اللہ خان سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہماری نیت بھی ٹھیک ہے لیکن حکومت نے قانون سازی کیلیے وقت مانگا ہے، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ عوام کو حوصلہ دیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجازچوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات نہ کراکر آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، ہ پچھلی حکومتیں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہیں، چاروں صوبوں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا اور اسی وجہ سے عدالت نے فوری انتخابات کرانیکی بات کی ہے کیونکہ عدالت ان کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہے اور یہ نہیں چاہتے کہ بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں۔
تجزیہ کار فرخ سلیم نے کہاکہ کسی بھی ملک کے بارے میں تجزیہ کرنا ہوتو اس کے بلدیاتی سیٹ اپ کی سٹڈی کرنی چاہئے، ہمارے سیاستدان طاقت کو نیچے ٹرانسفر کرنے کے حق میں ہی نہیں ہیںابھی بھی مجھے لگ رہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، ریاست کی بنیادی ذمہ داری عوام کو سروس دینا ہے اور بجلی گیس پانی سمیت بہت سی بنیادی چیزیں مہیا کرنا ہے حالیہ الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ اگر حکومت سروس نہیں دیگی تو جتنی بھی مقبول ہو عوام ان کو باہر پھینک دیں گے اور سروس ڈلیوری عوام کے نمائیندوں کے بغیر ممکن نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔