- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
راجیو گاندھی کی بیٹی بھی بھائی کا ہاتھ بٹانےعملی سیاست میں آگئیں
نئی دلی: بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کو کانگریس میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کو رواں برس ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر سیاست میں لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پریانکا کو کانگریس کے مضبوط علاقے مشرقی اترپردیش کی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔
سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی کی پوتی اور راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی اپنی ذمہ داریاں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے سنبھال لیں گی۔ اُن کی والدہ سونیا گاندھی نے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر بیٹے راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپ دی تھیں۔
پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی انتخابی سیاست میں معمولی کردار ادا کرتی رہی ہیں اور اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ جلسوں میں شرکت بھی کی ہے تاہم گزشتہ برس سیاست میں بھرپور کردار کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل اور قیادت میں پہلی بار شامل ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجھستان سے ہار گئی تھی اور لوک سبھا میں بھی شکست سے دوچار کرنے کے لیے کانگریس نے بھرپور تنظیم سازی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔