بھارتی اداکار شترو گھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

عمیر علی انجم  جمعـء 19 جولائی 2013
شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکار شتروگھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔

شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوستوں کی جانب سے موصول ہونے والی محبتیں مجھے پاکستان کی یاد دلاتی ہیں، اس لیے  اکثر پاکستان آجاتا ہوں۔ یہاں دوستوں سے ملکر اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری بیٹی سوناکشی کو بھی پاکستان دیکھنے کا بہت شوق ہے خاص کر وہ کراچی اور لاہور دیکھنے کی متمنی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔