- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پنجاب حکومت کا بسنت نہ منانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت پر یو ٹرن لیتے ہوئے رواں سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ 18 دسمبر کو وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا تھا کہ فروری 2019 میں بسنت منائی جائے گی اور اس ضمن میں تمام تر حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل نے درخواست دائر کرکے بسنت منانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے آج واضح کیا ہے کہ بسنت منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور امسال بسنت نہیں منائی جائے گی اور حکومت پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بسنت نہ کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں اور مستقبل کیلئے محفوظ بسنت منانے کے لیےحفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے جس کے لیے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہوگی۔
اسے بھی پڑھیں: لاہور ہائی كورٹ نے بسنت منانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر كردی
سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ بسنت نہ منانے کے فیصلے سے متعلق کل ہائیکورٹ میں باقاعدہ جواب جمع کرایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔