خواتین ووٹوں کی کم شرح؛خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابی نتائج کالعدم

احتشام بشیر  بدھ 23 جنوری 2019
الیکشن کمیشن نے دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے فوٹو: فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے دوران خواتین ووٹوں کی شرح دس فیصد سے کم ہونے پر چار اضلاع میں انتخابات کو کلعدم قرار دے دیا ہے. 

خیبرپختونخوا میں 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم سامنے آئی ہے، جن اضلاع میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کم سامنے آئی ہے ان میں ضلع سوات میں یونین کونسل رحیم آباد ، یونین کونسل اوڈی گرام ، یونین کونسل گلی باغ، ضلع شانگلہ میں شاہ پور نوے گلے، بونیر میں ڈگر اور سنیگرام جب کہ بٹگرام میں پازنگ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 86 کے تحت 10 فیصد خواتین ووٹوں کی شرح کم ہونے پر نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔