- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے، اس سانحے میں ملوث بعض افسران کو علیحدہ کردیا گیا جب کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیٰ اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے پر مجھےاستعفیٰ دینا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بہت دل خراش واقعہ تھا، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا لہذا اب وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر استعفیٰ دیں۔
سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے، شاہ محمود
قائد حزب اختلاف کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساہیوال واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، دو دن سے اس افسوسناک واقعے پر ایوان میں بحث ہورہی ہے، ساہیوال واقعے کی فوری طور پر مذمت کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اپوزیشن کے مطالبے پر سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں، وزیراعظم
وزیراعلیٰ صاحب موقع پر پہنچے، وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ نے کہا کہ قصوروار کو سزا دی جائے گی، حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح چیزوں کو دبانے کی کوشش نہیں کی، جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کیاہے۔ تحقیقات کے نتیجے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔