- امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، سعودی ولی عہد
- وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات، متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری
- اسرائیل خطے میں جنگ کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے، ایران
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- نواز شریف کو دل کی پیچیدہ بیماری ’’کورونری آرٹری‘‘ لاحق
- نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت
- محرومیوں کو دور نہ کیا گیا تو پھر صوبہ مانگیں گے، فیصل سبزواری
- گردے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے خوشخبری
- پلوامہ حملے پر بھارتی بیان مسترد؛ بھارت ’میں نہ مانوں‘ کی رٹ سے باہر آئے، پاکستان
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
- امریکا میں ایمرجنسی نافذ، اپوزیشن کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- انجرڈ محمد حفیظ آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے
- عمران خان کا پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا سے ہٹا دیا گیا
- یورپی ممالک شام میں اسیر اپنے جنگجو شہریوں کو تحویل میں لیں، ٹرمپ
- حکومت کا تاریخی آثار کے فروغ کیلیے 20 سال سے بند ریلوے لائن بحال کرنے کا فیصلہ
- کچھ لوگوں کوبھارت شہریت کی پیشکش نہیں کررہاورنہ ہماری جان چھوٹ جائے،فواد چوہدری
- نوازشریف کی طبعیت ٹھیک ہے، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج
- بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے،شہباز شریف
- اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پالیسی پر تحریک انصاف 2 دھڑوں میں تقسیم
سانحہ ساہیوال میں ہلاک ذیشان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پنجاب حکومت

ذیشان کا فون فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب۔ فوٹو: فائل
لاہور: ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ساہیوال سانحہ میں ہلاک ہونے والے ذیشان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری فضیل اصغر کا کہنا تھا کہ ساہیوال سانحہ میں ہلاک ہونے والے ذیشان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 15 جنوری کو ذیشان کے دو ساتھیوں عثمان اور عدیل کو فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے ہلاک کر دیا، آپریشن انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا گیا، ذیشان کے ساتھیوں کے خلاف ایجنسیاں 2017 سے کام کر رہی تھیں، اس گروپ نے امریکی شہری سمیت متعدد افراد کو اغوا کیا تھا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ انسپکٹر یاسر اور عمر کو مارنے کے لیے ان کی گاڑی استعمال ہوئی، عدیل حفیظ اور عثمان ہارون کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہو تھا، ذیشان کے پاس دہشت گرد عدیل حفیظ کا آنا جانا تھا،18 جنوری کو ذیشان کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا، ذیشان نے دہشت گرد عثمان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ذیشان کے دہشت گردوں کے ساتھ گہرے روابط تھے، سارے آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات پر ہوتے ہیں، سی ٹی ڈی کی وجہ سے دہشت گردی میں 82 فیصد کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان دہشت گرد گروپ کا حصہ تھا، پنجاب داعش چھوٹے چھوٹے گروپوں سے کام کرواتی ہے، بریفنگ میں ذیشان کی آڈیو سنائی گئی جس میں وہ فیصل آباد میں مارے جانے والے عدیل حفیظ سے بات کررہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جے آئی ٹی نے مقتول خلیل اور ان کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فضیل اصغر نے کہا کہ ہر ساتویں اور آٹھویں روز ایسے دہشت گرد پکڑے گئے یا مارے گئے جب کہ ذیشان کا اس واقعہ سے پہلے کوئی پولیس ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کوئی مقدمہ ہے، ابتدائی معلومات تھیں کار میں 4 دہشت گرد سوار ہیں، دہشت گرد عدیل حفیظ کے مارے جانے پر ذیشان کا پتہ چلا، ذیشان کا فون فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔