لاہوراورسیالکوٹ ایرپورٹس سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کے قبضے سے4 کلوہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2013
 لاہوراورسیالکوٹ  ائیرپورٹ سے پکڑی گئی  ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4 کڑور روپے سے زائد  ہے،اے این ایف حکام  فوٹو : فائل

لاہوراورسیالکوٹ ائیرپورٹ سے پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4 کڑور روپے سے زائد ہے،اے این ایف حکام فوٹو : فائل

لاہورسے قطر جانے والے مسافر سے 3 کلوہیروئن اور سیالکوٹ سے شارجہ جانےوالے مسافر سےایک کلو ہیروئن برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا جنرل سروس اٹینڈنٹ محمد ناصر اپنے جوتوں میں ہیروئن ڈال کرقطر جانے والے مسافر مسعود کے پاس کئی بارگیا،اے این ایف نے شک کی بنیاد پر اسے روک کر جب اس کی تلاشی لی تو اس کے جوتوں سے ہیروئن برآمد ہوئی ، حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ سے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے بھی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے اے این ایف حکام نے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی  ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔