منی بجٹ سے وابستہ مثبت اقدامات کی توقعات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 23 جنوری 2019
صص کی مالیت میں28ارب 59کروڑ 26لاکھ 40ہزار138 روپے کامزید اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

صص کی مالیت میں28ارب 59کروڑ 26لاکھ 40ہزار138 روپے کامزید اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: منی بجٹ سے وابستہ مثبت اقدامات کی توقعات پر سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس 40 ہزارپوائنٹس کے ساتھ  ایک ماہ 22 یوم کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تیزی کے سبب 57اشاریہ53 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں28ارب 59کروڑ 26لاکھ 40ہزار138 روپے کامزید اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ڈورانیئے میں ایک موقع پر296 پوائنٹس تک کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مزکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 155اشاریہ 64پوائنٹس کے اضافے سے40057 اشاریہ85ہوگیا جب کہ کےایس ای30 انڈیکس74اشاریہ62 پوائنٹس کے اضافےسے 19224اشاریہ39، کے ایم آئی30 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے سے 67166اشاریہ68 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 50اشاریہ05 پوائنٹس کے اضافےسے 19429اشاریہ78 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت30اشاریہ 83فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر17کروڑ 89لاکھ 89ہزار 699حصص کے سودے ہوئے جب کہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار365کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 210کے بھاو میں اضافہ 127کے داموں میں کمی اور 28کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں انڈس موٹرکمپنی کے بھاو 35 روپے92پیسے بڑھ کر 1269روپے 42پیسے اور ملت ٹریکٹرز کے بھاو20 روپے67پیسے بڑھ کر790روپے45پیسے ہوگئے جب کہ یونی لیورفوڈزکے بھاو90 روپےکم ہوکر7010روپے اور سینوفی ایونٹیزکے بھاو 24روپے49پیسےکم ہوکر825روپے51پیسے ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔