بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
بھارتی فورسز نے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوجیوں کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔