- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
منی بجٹ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومتی منی بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتی ہے۔
حکومت کی جناب سے پیش کردہ منی بجٹ کے بعد میڈیا کو اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا کہ حکومت نے منی بجٹ سے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کو فری پاس دے دیا ہے آج ٹیکس چوروں کی عید اور غریب پاکستانیوں کے لئے ماتم کا دن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کی قانونی اجازت دے دی گئی ہے یہ سب ایک ’اَن ڈاکیومینٹڈ اکانومی‘ میں کیا جارہا ہے، گاڑیاں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیاں آج عمران خان اور اسدعمر کو دعائیں دے رہی ہیں جب کہ ٹیکس چورپچاس لاکھ کا گھر، 1800 سی سی گاڑیاں خرید سکتے ہیں لیکن منی بجٹ میں بچوں کو پلانے والے دودھ کی قیمت کم کرنے کا ”ریاست مدینہ“ کے دعویداروں کو خیال تک نہیں آیا، کاش وہ تھوڑا رحم ان غریب بچوں پر بھی کرتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر خزانہ نے نہیں بتایا کہ جن مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اس کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا؟ کاروں پر ڈیوٹیوں میں اضافہ کرکے کارکمپنیوں کو قیمتیں مزید بڑھانے کا موقع دے دیا گیا ہے، ہمارے دور میں ہم نے ٹیکس لگا کر یقینی بنایا تھا کہ کمپنیاں قومی خزانے میں حصہ ڈالیں اور پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے یہ فائدہ دوبارہ کمپنیوں کو واپس چلاگیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسد عمر کھاد کمپنیوں سے وابستہ رہے، وہ ان کے اقدامات پر آج بہت خوش ہوں گی، کاشتکار کو ہی فائدہ دینا تھا توبراہ راست ریلیف دے دیتے، کھاد کمپنیوں کے ذریعے ریلیف دینے کی کیا وجہ ہے؟ کھاد کمپنیوں کی چاندی ہوجائے گی اور ان کے نخرے بڑھ جائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر جن بڑی ملٹی پل کارپوریٹ ہورڈنگز میں ملازم رہے ہیں، وہ اس بجٹ پر بہت خوش ہوں گی۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ یہ امیروں کا منی بجٹ ہے، جو امیروں نے امیروں کے لئے بنایا ہے جب کہ منی بجٹ کا دوسرا مطلب بلواسطہ ٹیکسوں پر انحصار ہے۔مینوفیکچررز کو فائدہ اور صارفین پر بوجھ لاد دیاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔