عراقی صوبے دیالہ میں مسجد ميں خودکش حملہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

رائٹرز  جمعـء 19 جولائی 2013
رواں سال عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہرمیں تیزی آئی ہے  اور صرف رواں ماہ  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 پوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

رواں سال عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہرمیں تیزی آئی ہے اور صرف رواں ماہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 پوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

بغداد: عراقی صوبے دیالہ میں مسجد ميں خودکش حملے کے نتیجے ميں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آورنے صوبہ دیالہ کے  قصبے وجھیہ میں واقع جامعہ مسجد ابوبکرالصدیق میں اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب امام جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے،دھماکے کے نتیجے 20 افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی  گروپ نےقبول نہیں کی ۔

واضح رہے کہ رواں سال عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہرمیں تیزی آئی ہے  اور صرف رواں ماہ  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔