ایک جہاز پر سوار ہوں جوایسا لگتا ہے گرنے والا ہو، فٹبالر کا آخری پیغام

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 جنوری 2019
یہ طیارہ انگلش چینل پر ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور اس کے کریش کرنے کی اطلاعات ہیں۔ فوٹو: فائل

یہ طیارہ انگلش چینل پر ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور اس کے کریش کرنے کی اطلاعات ہیں۔ فوٹو: فائل

کارڈف: لاپتہ ہونے والے طیارے پر سوار فٹبالر نے اپنے ساتھیوں کو واٹس ایپ پر آخری آڈیو پیغام بھیجا تھا۔

لاپتہ ہونے والے طیارے پر سوار کارڈف سٹی فٹبال کلب کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سیلا  نے اپنے ساتھیوں کو واٹس ایپ پر آخری آڈیو پیغام بھیجا تھا، اس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک جہاز پر سوار ہوں جو ایسا لگ رہا ہے جیسے گرنے والا ہو، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ طیارہ انگلش چینل پر ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور اس کے کریش کرنے کی اطلاعات ہیں، بدھ کی صبح بھی طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔