ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنا کر برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 جنوری 2019
برائن لارا نے 299 میچز میں 40.48 کی اوسط سے 10 ہزار  405 رنز بنائے تھے۔ فوٹو : فائل

برائن لارا نے 299 میچز میں 40.48 کی اوسط سے 10 ہزار 405 رنز بنائے تھے۔ فوٹو : فائل

نیپئر: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنا کر برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز کی دوڑ میں سابق ویسٹ انڈین سپر اسٹار برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں جیسے ہی کوہلی نے 21 رنز مکمل کیے وہ زیادہ رنز اسکور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ چکے تھے۔

خیال رہے کہ لارا نے 299 میچز میں 40.48 کی اوسط سے 10 ہزار  405 رنز بنائے،30 سالہ کوہلی 220 میچز میں 59.68 کی اوسط سے 10430رنز بناکر ان سے آگے نکل چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔