اسلام آباد سے چوری ہونیوالی گاڑیاں کشمیر اور پختونخوا لے جانے کا انکشاف

نعیم اصغر  جمعرات 24 جنوری 2019
نفری کی کمی بہت بڑی رکاوٹ ہے،اسلام آبادکارچوروں کیلیے بہترین شہرہے،پولیس افسران۔ فوٹو: فائل

نفری کی کمی بہت بڑی رکاوٹ ہے،اسلام آبادکارچوروں کیلیے بہترین شہرہے،پولیس افسران۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  اسلام آبادسے چوری ہونیوالی گاڑیوں کی بڑی تعداد کشمیر اور پختونخواہ لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ سال اسلام آبادسے 225گاڑیاں چوری ہوئیں ،جبکہ موجودہ سال کے پہلے بیس دنوں میں بھی 5گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں،وفاقی پولیس کے ایک افسر نے دارالحکومت سے اس بڑی تعدادمیں گاڑیاں چوری ہونے کی وجہ اینٹی کارلفٹنگ سیل میں نفری کی کمی اور اسلام آبادکا پختونخواہ اورکشمیر سے نزدیک ہوناہے۔

ایکسپریس کو دستیاب ڈیٹاکے مطابق اسلام آبادکے اینٹی کارلفٹنگ سیل میں افسران اور جوانوں کی کل تعداد 67 منظورشدہ ہے لیکن یہاں پر ان 67افرادمیں سے 23 افرادکی کمی ہے،ایک انسپکٹر،دوسب انسپکٹرز،ایک اے ایس آئی،ایک حوالداراور اٹھارہ کانسٹیبلان کی کمی ہے۔

پولیس افسران کا کہناہے کارچوری روکنے میں نفری کی کمی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔