پشاور میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی سمیت 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جنوری 2019
تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: نمائندہ ایکسپریس

تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: نمائندہ ایکسپریس

پشاور: نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے میاں بیوی سمیت پانچ افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 26 سالہ ارشاد، 24 سالہ خاتون، 12 سالہ احتشام، 10 سالہ عروبہ اور 3 ماہ کی بچی جھلس گئے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، زخمیوں کو فوری پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔