ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

عباس رضا  جمعرات 24 جنوری 2019
ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے فوٹوفائل

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے فوٹوفائل

لاہور: ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی پہلا میچ 31 جنوری کو کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹرز کے مختصر دورہ کے حوالے سے شکوک دور ہوگئے پہلا میچ 31جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا یکم اور تیسرا 3 فروری کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں میچز کے بعد مہمان ٹیم دبئی میں 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں مثالی تعلقات رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔