معروف بھارتی گلوکارہ ریکھا کا پاکستان آنے کا اعلان

شوبز رپورٹر  جمعرات 24 جنوری 2019
گلوکارہ ریکھا بھردواج 22مارچ کو لاہور میں پرفارم کریں گی۔ فوٹوفائل

گلوکارہ ریکھا بھردواج 22مارچ کو لاہور میں پرفارم کریں گی۔ فوٹوفائل

لاہور:  بھارت کی معروف پلے بیک سنگر ریکھا بھردواج نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

گلوکارہ ریکھا بھردواج ماضی میں نہ صرف کئی بار پاکستان میں فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں بلکہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی آوازکا جادو جگاچکی ہیں۔ اس مرتبہ وہ لاہوریوں کے دلوں کو گرمانے کے لیے 22 مارچ کو لاہور میں پرفارم کریں گی۔

ریکھا بھردواج ’’شان پاکستان‘‘ کے عنوان سے ہونے والے میوزک ایوارڈ میں فن کا مظاہرہ کریں گی جس میں دونوں ممالک کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ یاد رہے کہ ریکھا بھردواج 2 سال قبل بھی لاہور میں پرفارم کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔