محمد عرفان کیلیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑ گئی

عباس رضا  جمعرات 24 جنوری 2019
جہاز عملے نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔

جہاز عملے نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔

قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔

محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں دوران سفر جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔

https://twitter.com/ProfDeano/status/1088283113757728768

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 7.1 انچ قد کا نقصان دیکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔