ٹھٹھہ: بھتہ نہ دینے پر پولیس کا پک اپ ڈرائیور پر تشدد

نامہ نگار  جمعـء 19 جولائی 2013
واقعے کے خلاف سوزوکی ڈرائیوروں نے ایدھی سینٹر کے سامنے میں قومی شاہراہ پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل

واقعے کے خلاف سوزوکی ڈرائیوروں نے ایدھی سینٹر کے سامنے میں قومی شاہراہ پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکاروں کا ڈرائیوروں پر تشدد کے واقعہ کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج۔ روڈ بلاک کر دیا۔

ایس ایچ او نے معافی مانگ کر روڈ کھلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑ موری، پیر بھٹو، جھرک وغیرہ سے 20 کے قریب پک اپ پر خربوزے دھابیجی، گھارو اور کراچی جارہے تھیکہ ایدھی سینٹر کے قریب ٹھٹھہ پولیس کے اہلکاروں نے آگے آنے والی پک اپ کو روکا اور اس سے بھتہ وصول کرنا چاہتا بھتہ نہ دینے پر 10 کلو خربوزے دینے کو کہا جس پر ڈرائیورو احمد مشتعل ہو گیا۔

تو پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا، پولیس اہلکاروں نے ڈرائیوروں احمد پر تشدد کیا تو پیچھے سے آنے والی پک اپ ڈرائیوروں کو دیکھ کر پولیس اہلکار بھاگ کھڑے ہوئے اس واقعے کے خلاف سوزوکی ڈرائیوروں نے ایدھی سینٹر کے سامنے میں قومی شاہراہ پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کر دیا۔ ایک گھنٹے بعد ایس ایچ او ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کا وعدہ کیا اور ڈرائیوروں سے معافی مانگ کر روڈ کھلوایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔