ماسٹر اسنوکرچیمپئن شپ میں وسیم قائم خانی کی کامیابی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 20 جولائی 2013
فائنل میںتوفیق میمن کو زبردست مقابلے کے بعد5،4 سے شکست کا سامنا. فوٹو: فائل

فائنل میںتوفیق میمن کو زبردست مقابلے کے بعد5،4 سے شکست کا سامنا. فوٹو: فائل

حیدر آباد:  ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ وسیم قائمخانی نے جیت لی۔ سٹی بوائز اسنوکر پارلر کے تحت لطیف آباد نمبر 7 کے مقامی پارلر میں کھیلی گئی ۔

چیمپئن شپ کا بیسٹ آف نائین پر مشتمل فائنل وسیم قائمخانی اور توفیق میمن کے مابین کھیلا گیا جس میں وسیم قائمخانی نے زبردست مقابلے کے بعد5،4 سے شکست دی، فائنل کے چوتھے فریم میں توفیق میمن نے52 اور چھٹے فریم میں وسیم قائمخانی نے 47 کا بریک کھیلا ،

فائنل کے اختتام پر رکن سندھ اسمبلی دلاور قریشی ، سابق قومی چیمپئن خرم آغا اور ماسٹرکیو تھائی لینڈ کے عامر وہرہ نے کامیاب کیوئسٹ میں انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری میر نسیم، وقار احمد وقار، وہاب میمن سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجودتھی جنھوں نے شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔