- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
ٹنڈوآدم میں انسانیت سوز واقعہ،ہجوم کے تشدد سے نوجوان ہلاک
ٹنڈو آدم: ضلع ٹندو آدم میں پولیس کی موجودگی میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ کی داستان سامنے آگئی، سیکڑوں افراد نے محض ناپسندیدگی کی بنا پر تین نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کر کے ایک کو مار دیا جبکہ دوسرے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو آدم میں پیش آنے والے اس واقعے سے سانحہ سیالکوٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے،جہاں دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ایک محلے میں ایک شخص کے گھر آنے پر تینوں کو اہل محلہ نے گھیر لیا اور تشدد شروع کر دیا ،ان پر یہ تشدد ٹنڈو آدم کے دو تھانوں کی وسطی حدود میں کیا گیا، جہاں سیکڑوں افراد اور تین درجن سے زائد پولیس اہلکار مسلح ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے رہے اور کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی۔
مقتول کے گھر والے لاش لے گئے۔ ٹی وی کے مطابق تین افراد پر تشدد کے دوران کئی بار انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہیں دی ، کئی گھنٹوں کے بعد بھی کوئی سرکاری ذمہ دار موقع پر نہ پہنچا۔ تشدد سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔ انہیں کئی گھنٹوں کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تشدد کے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے، دریں اثناء گورنر سندھ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو تشدد کا شکار ہونے والے افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔