- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
عام قسم سے 50 فیصد زائد پروٹین والا چاول تیار
لوزیانا: امریکا میں مقیم جاپانی ماہرنے برسوں کی محنت کےبعد چاول کی ایک ایسی نئی قسم تیار کی ہے جس میں روایتی اقسام کے مقابلے میں 50 فیصد زائد پروٹین موجود ہے ۔ بڑے پیمانے پر اس چاول کی کاشت سے غریب ممالک کے افراد میں پروٹین کی کمی دور کرنےمیں مدد مل سکے گی۔
دو سال قبل لیوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ہیری یوٹومو نے روایتی طریقوں سے چاول کی ایک نئی قسم ’فرنٹیئر‘ تیار کی تھی جس میں روایتی چاولوں کے مقابلے میں 10.6 زائد پروٹین تھا اور اس عمل میں روایتی چاول کی ایک قسم سائپریس میں 53 فیصد زائد پروٹین بھرا گیا تھا۔ اگرچہ یہ چاول پکنے میں کم وقت، پانی اور حرارت استعمال کرتا تھا لیکن کھیتوں میں اس کی پیداوار بہت کم رہی تھی۔
اس کے بعد ڈاکٹر ہیری نے مزید کام کیا اور اب انہوں نے چاول کی 20 مختلف اقسام کی آزمائش کرکے دکھایا ہے کہ ان میں سے ایک قسم ایسی بھی ہے جو فرنٹیئر سے 10 سے 17 فیصد زائد پروٹین کی حامل ہے۔ اب کھیتوں میں اس کی آزمائش جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ نیا چاول نہ صرف بنیادی غذا ثابت ہوگا بلکہ اس سے چاول کا دودھ، پروٹین سے بھرپور چاول کا آٹا اور دیگر اجزا کی تیاری بھی ممکن ہوگی۔ سائنسداں اب چاول کا آٹا پکانے کے تجربات بھی کررہے ہیں۔
تاہم فرنٹیئر چاول اب الینوائے میں تجارتی پیمانے پر کاشت کرکے فروخت کیا جارہا ہے اور اسے چاہیوکیا چاول کا نام دیا گیا ہے۔ اس پر اضافی خرچ کوئی نہیں آتا اور نہ ہی کاشت کے لیے نئے طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔