پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جنوری 2019
ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی، ذرائع (فوٹو: سوشل میڈیا)

ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی، ذرائع (فوٹو: سوشل میڈیا)

 اسلام آباد: حکومت نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزا کے اجرا میں آسانیاں پیدا کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویزا شرائط آسان کی جائیں گی اور  پہلے مرحلے میں 97 ممالک کے باشندے اس سے مستفید ہوں گے۔ ویزا نرمی کے لیے ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزات خارجہ اور داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ تمام ادارے ویزا رجیم کو آسان بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اوپن ملک بنانا چاہتا ہوں، دنیا بھر سے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزا میں آسانی پیدا کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور اہم اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار اوپن کر رہے ہیں، اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا ویزا رجیم تبدیل نہیں ہوا، ویزا قوانین میں نرمی سے صحافیوں، کاروباری افراد اور سیاحت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی بہت فائدہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔