جاپانی کمپنی کی کارٹون میں رنگ گورا کرنے پر نائومی اوساکا سے معذرت

اے ایف پی  جمعـء 25 جنوری 2019
کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی، ٹینس پلیئر۔ فوٹو: فائل

کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی، ٹینس پلیئر۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو: جاپان کی نوڈل بنانے والی کمپنی نے متنازع کارٹون پر ٹینس پلیئر نائومی اوساکا سے معافی مانگ لی۔

اوساکا کی والدہ جاپان جبکہ والد ہیٹی کے ہیں، اس لیے ان کی رنگت تھوڑی سانولی ہے مگر اس کارٹون میں چہرے کو گورا دکھایا گیا جس پر کافی اعتراض بھی ہوا۔ یہ کمپنی نائومی کی اسپانسر بھی ہے.

ٹینس پلیئر کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مجھ سے رابطہ کرکے معافی مانگی گئی اور آئندہ ایسی باتوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔