کراچی میں نجی اسکول کی ٹیکس چوری پکڑی گئی، مزید 2 برانچیں نکل آئیں

احتشام مفتی  جمعـء 25 جنوری 2019
مجموعی طور پر 19 کروڑ روپے سے زائد فیس کی رسیدیں چھپائی گئیں، ایف بی آر کی کارروائی۔ فوٹو : فائل

مجموعی طور پر 19 کروڑ روپے سے زائد فیس کی رسیدیں چھپائی گئیں، ایف بی آر کی کارروائی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: آر ٹی او تھری ٹیکس چوری، آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور آمدنی  کے ذرائع چھپانے والوں کے خلاف متحرک ہوگیا۔

سیاستدانوں، تاجروں، فنکاروں کے بعد ایف بی آر کے آر ٹی او تھری کی معروف نجی اسکول کے خلاف کارروائی کے دوران نجی اسکول کی کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آرٹی او حکام کی جانب سے نجی اسکول پر چھاپے کے دوران مزید 2 اور برانچیں بھی نکل آئیں جبکہ نجی اسکول نے ٹیکس گوشوارے میں گلشن اقبال اور اصفہانی برانچ کو ظاہر نہیں کیا تھا۔

مجموعی طور پر 19 کروڑ روپے سے زائد فیس کی رسیدیں مختلف بینک اکاؤنٹ میں چھپائی گئیں، آر ٹی او تھری کی دستاویز ریکارڈ کے مطابق 2014 میں ڈھائی کروڑ ، 2015 میں 5 کروڑ 18 لاکھ ، 2016 میں 5 کروڑ 92 لاکھ اور 2017 میں 5 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اسکول رسیدیں چھپائی گئیں ، 39 کروڑ روپے کی رسیدیں جاری کر کے 20 کروڑ کی رسیدیں ظاہر کی گئیں، اسکول مالکان کی جانب سے جم بھی چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔