- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
منی بجٹ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، لالی پاپ دیا گیا، ایکسپریس فورم
لاہور: ماہرین معاشیات، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’منی بجٹ اور اس کے اثرات‘‘ کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں معاشی پیکیج ہے جو مایوس کن حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اور اس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، سپیشل اکنامک زونز کی تیاری، درآمدی مشینری و خام مال پر ڈیوٹی کا خاتمہ، چھوٹے قرض حسنہ و اس طرح کے دیگر اقدامات سے عام آدمی اور سرمایہ دار دونوں کو ہی ریلیف ملا ہے تاہم اصل بجٹ مئی، جون میں آنا ہے جس سے حکومتی سمت اور قابلیت کا پتہ چلے گا۔ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو لالی پاپ دیا گیا جس میں ابہام موجود ہے۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی نے آخری ایام میں بجٹ دے کر اگلی حکومت کے ہاتھ باندھ دیے یہی وجہ ہے کہ بار بار منی بجٹ لائے جارہے ہیں ، منی بجٹ میں عوام اور سرمایہ دار دونوں کو ہی ریلیف ملا ہے،جب تک سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول نہیں بنایا جائے گا تب تک معاملات بہتر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے خوشی منائی جارہی ہے ، یہ سب کیلئے ختم نہیں ہورہا بلکہ صرف بیرون ملک سے بینکنگ کے ذریعے منتقل رقم نکلوالنے پر فائلر کو اس میں چھوٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں ٹیکس سلیب 12 لاکھ تھی جسے موجودہ حکومت نے کم کر کے پہلے 8لاکھ اور اب 4 لاکھ روپے کر دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا کہ منی بجٹ خوش آئند اور عوام دوست ہے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کی صدر فائزہ امجد نے کہا کہ منی بجٹ میں ریلیف کے نام پر لالی پاپ دے کر عوام کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
نمائندہ سول سوسائٹی شاہنواز خان نے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ معاشی پیکیج ہے جو مایوس کن حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔