ملا عبدالغنی برادر قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 25 جنوری 2019
قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے۔ فوٹو : فائل

قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے۔ فوٹو : فائل

کابل: افغان طالبان نے پاکستان سے رہائی پانے والے ملاعبدالغنی برادر کو قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کو مشیر برائے سیاسی معاملات اور قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر کو امریکا سے جاری مذاکرات کی پائیداری اور معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغان طالبان رہنما ملا برادر کو امن عمل میں مدد کیلئے رہا کیا گیا، پاکستان

دوسری جانب افغانستان میں 17 سالہ لڑائی کے خاتمے کے لیے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے آج بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کی جانب سے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملا برادر کو رہا کیا گیا تھا، پاکستانی حکام کے مطابق افغان طالبان کے اسیر رہنما ملا عبدالغنی برادر کو افغان امن عمل میں تعاون کیلئے رہا کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔