صدر جلد واپس آکر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے، شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 جولائی 2013
مشترکہ صدارتی امیدوار لائینگے،لیاری سے نقل مکانی کرنیوالے 80 فیصد افراد واپس آچکے۔ فوٹو: فائل

مشترکہ صدارتی امیدوار لائینگے،لیاری سے نقل مکانی کرنیوالے 80 فیصد افراد واپس آچکے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری معمول کے نجی دورے پر بیرون ملک گئے ہیں، وہ جلد واپس آکر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

وہ جمعے کو ایک مقامی ہوٹل میں ایک افطار ڈنر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ لیاری سے نقل مکانی کرنے والے 70 سے 80 فیصد افراد واپس آچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کیلیے ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کسی پولیس افسر کو رعایت نہیں دی، 12 پولیس افسران کو میرٹ کی بنیاد پر ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی ماورائے عدالت قانون کی ہم حمایت نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ قیام امن سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔