ایساف کنٹینر کیس کے اہم ملزم محمد عمران کو گرفتار کرلیا، نیب سندھ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 20 جولائی 2013
محمد عمران کی گرفتاری کیلیے احتساب عدالت کراچی سے وارنٹ جاری کیے جاچکے تھے، فوٹو: فائل

محمد عمران کی گرفتاری کیلیے احتساب عدالت کراچی سے وارنٹ جاری کیے جاچکے تھے، فوٹو: فائل

کراچی: نیب سندھ نے ایساف کنٹینر کیس میں ایک اہم ملزم محمد عمران کوگرفتار کرلیا ہے۔

نیب سندھ کی ترجمان قدسیہ قادری کے مطابق محمد عمران کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ کمپنی ایم ایس سیف الرحمان اینڈ سنز کے پروپرائیٹر ہیں اور ایساف کنٹینر کیس میں مطلوب ملزم تھے، انھوں نے بتایا کہ محمد عمران کی گرفتاری کیلیے احتساب عدالت کراچی سے وارنٹ جاری کیے جاچکے تھے، واضح رہے کہ نیب سندھ اربوں روپے کے ایساف کنٹینر کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں تاحال یہ پہلی قابل ذکر کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔