- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
افغانستان: جنرل ڈیمپسی کے جہاز پر راکٹ حملہ، 2 اہلکار زخمی
کابل: افغانستان میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی کے طیارے پر راکٹوں کے حملہ کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب شدت پسندوں نے جنرل ڈیمسی کے طیارے کو ہدف بناتے ہوئے امریکی فوجی اڈے پر دو میزائل داغے جس کے باعث طیارے کے علاوہ ایک ہیلی کاپٹرکوبھی نقصان پہنچا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ کے وقت جنرل ڈیمسی فوجی اڈے پر انپی عارضی رہائش گاہ پر موجود تھے اور وہ حملہ میں محفوظ رہے تاہم بعد میں وہ دوسرے طیارے کے ذریعے بیس سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ جنرل ڈیمسی نیٹو کمانڈرز اورافغان حکام سے اتحادی افواج پر افغان فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں پر بات چیت کے لیے افغانستان میں موجود تھے۔ بتایاگیا ہے کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
دریں اثناء ایساف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افغانستان میں ایک مسلح حملہ آور جس نے افغان پولیس فورس کا یونیفارم پہن رکھا تھا، نے نیٹو کے فوجی کے قریب پہنچ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے نیٹو کا فوجی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ نیٹو نے فوجی کی قومیت ظاہر نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ نے افغانستان میں اپنے مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وہاں سے شیڈول سے قبل اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ 2013ء کے شروع میں افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء کریں گے۔ دوسری جانب افغان اہل کاروں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملوں کے بعد افغان حکومت نے اپنے اہل کاروں کی جاسوسی شروع کردی ہے۔
افغان فوج کے سربراہ جنرل شیرمحمد کریمی نے امریکی ہم منصب جنرل ڈیمپسی سے ملاقات کے بعد انٹرویو میں کہا کہ افغان اہل کاروں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ان کی ہرسطح پر مکمل نگرانی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جوانوں کے حوصلوں پر منفی اثرپڑے گا مگر اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔