شاہراہ ریشم پرباراتیوں کی گاڑی کوحادثہ،9 افرادجاںبحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 23 اگست 2012
حادثہ حسینی کے مقام پرپیش آیا،13افرادشدیدزخمی،بعض کی حالت نازک ہے. فوٹو: فائل

حادثہ حسینی کے مقام پرپیش آیا،13افرادشدیدزخمی،بعض کی حالت نازک ہے. فوٹو: فائل

گلگت: شاہراہ ریشم پر باراتیوں کی وین کو پیش آنیوالے حا دثے میں9 افراد جاں بحق، 13 شدید زخمی ہو گئے ،یہ بد قسمت گاڑی سہ پہر خیبرگائوںسے دلہن کو لیکر باراتیوں کے ساتھ کامرچ گائوں جا رہی تھی کہ حسینی کے مقام پر ایک خطرناک موڑکاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ نیچے دریائے ہنزہ کے کنارے جا گری جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک عقیل شاہ ،سکول ٹیچر عرفان، ناصر الدین اور بخت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایک نے راستے میںجبکہ باقی چارنے ہسپتال میںدم توڑ دیا۔مقامی رضا کاروں نے ان زخمیوں کوگلمت ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال علی آباد پہنچایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتا ئی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔